حیدرآبا د چیمبر کے تجا رتی وفد کی 33ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت

February 19, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قونصل جنرل انڈونیشیا ٹوٹوک پریانامٹو (Totok Prianamto) نے حیدرآبا د چیمبر کے تجا رتی وفد کی 33ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمبر ڈیلی گیشن کی انڈو نیشین تاجروں سے دو طرفہ تجا رت پر بات چیت ہوئی تھی‘ انڈونیشین کمپنی ”سری ٹیک“ پاکستان کے ٹیکسٹائل پرو جیکٹ کو خام مال ایکسپو ر ٹ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر ممبران سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں میں کاروبا ری گفت و شنید میں مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انڈو نیشیا 16 ویں کر اچی ایکسپو 5تا 7 اپریل 2019میں شرکت کر ے گا۔