انتظامیہ کی لا پروائی،سٹی کورٹ میں نیا مال خانہ نہیں بنایا جاسکا

February 19, 2019

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی غفلت اور لا پروائی کی وجہ سے سٹی کورٹ میں نیا مال خانہ نہیں بنایاجاسکا،اسلحے سمیت مختلف کیس پراپرٹیز کمپیو ٹرائز کرنے سے جھوٹے مقدمات میں کمی آئے گی، تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اس کا ملبہ آج بھی سٹی کورٹ کے اندر موجود ہے جس کے ڈھیر سے جلنے کی بدبو سے تعفن پیدا ہورہا ہے اور آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سٹی کورٹ کراچی جو کہ چار مختلف ڈسٹرکٹ کورٹس پر مشتمل ہے اس میں اسلحے سمیت مختلف کیس پراپرٹی رکھوائی جاتی ہیں اس حوالے سے یہاں ایک بڑا کمپیوٹرائز مال خانہ تیار ہونا چاہیئے ،اگر روزمرہ کی کمپیوٹرائز انٹریاں چاروں ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی کو بھجوادی جائیں اور ان تمام کیس پراپرٹیز کا ریکارڈ رکھا جائے اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ ایس ایس پی لیول پر ہو تو جھوٹے مقدمات میں کمی آئے گی۔