مغربی ثقافتی یلغار اور دہشتگردی بڑے مسائل ہیں، یعقوب شہباز

February 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ تنظیمیں اپنے مقاصدکے حصول کے لئے ذریعہ ہوا کرتی ہیں لیکن اگر تنظیمیں بغیر مقصد کے معاشرے میں کام کریں تو معاشرے کی اصلاح کے بجائے نقصان ہوتا ہے آج ہم جس معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے اُس کی بنیادی وجہ تنظیموں کا بے مقصد ہونا اور کارکنان کا بے تربیت ہونا ہے ۔ پا کستان کو دو چیلنجز کا سامنا ہے ایک مغر بی ثقافتی یلغار ہے جس نے معاشرے میں بے حیائی کو پروان چڑھایا ہے دوسرا چیلنج ملک میں جاری دہشت گردی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے ایسے معاشرے میں وہ افراد کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں اور ملک کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔