ملتان کی فلائٹس کراچی اور لاہور کیوں اتار لی گئیں؟

February 19, 2019

ملتان میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے سعودی عرب سے آنے والی فلائٹس مختلف شہروں میں اتار لی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو لاہور اتارلیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب ہی کے شہر جدہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر اتارلی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں کی طرح ملتان بادلوں کے حصار میں ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، ملتان میں7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔