کراچی (نیوز ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے ٹیکس فراڈ کیس میں سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس پر 3.7ارب یورو (5 کھرب 57 ارب روپے) جرمانہ عائد کردیا۔ یہ فرانس میں ایک ریکارڈ جرمانہ ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک پر فرانس میں موجود اپنے دولت مند صارفین کے اربوں یورو کے غیر قانونی اثاثے چھپانے میں مدد دینے کا الزام ثابت ہوا۔ سوئس بینک یو بی ایس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔