بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہے گا،دوست محمد مزاری

February 21, 2019

لاہور( نمائندہ خصو صی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا بھارت کو دو ٹوک جواب پاکستانی عوام کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہے۔پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگی جنون کو ہوا نہ دے ، حملہ کرنے کی جرات کی تو نام ونشان مِٹ جائے گا۔