تبادلے کی درخواست پر اٹامک انرجی کمیشن سے جواب طلب

February 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بلاجواز تبادلے کی درخواست پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔ فاضل عدالت میں ڈاکٹر ذیشان جمیل نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گزار ڈی جی خان میں درست طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا لیکن بلاجواز طور پر اس کو اسلام آباد تبدیل کر دیا گیا۔