پشاور زلمی کا کراچی کنگز سے ٹاکرا آج ہوگا

February 21, 2019

پی ایس ایل 4 میں آج ڈیرن سیم کی پشاور زلمی کا مقابلہ عماد وسیم کی کراچی کنگز سے ہوگا، میچ کے لیے دونوںٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے کراچی کنگز کو آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے جوائن کرلیا ہے ، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ آج ٹیم کا حصہ ہونگے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اور آج کی فاتحٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کر لے گی۔

گزشتہ روز دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹمیں لگاتار تیسری فتح اپنے نام کی ہے۔