عالمی عدالت نے ہمارے موقف کو تحمل سے سنا ، دفتر خارجہ

February 21, 2019

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف نے ہمارے مؤقف کو تحمل سے سنا۔

کلبھوشن کیس کی سماعت مکمل ہونے پرڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس معاملے پر مثبت فیصلہ آئے گا اور بلوچستان، سندھ میں کلبھوشن کی کارروائیوں سے متاثر خاندانوں کو انصاف ملے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کی روک تھام اور بھارت سے پر امن ہمسائیگی چاہتا ہے۔