پشاور: گاڑی پر وزنی پلر گرنے سے 2 افراد زخمی

February 22, 2019

پشاور کے علاقے تہکال میں چلتی گاڑی پر بی آر ٹی کے لوہے کا وزنی پلر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پلر گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرا علی محمود خان کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔