آلود ہ پانی سےگردوں کے امراض میں اضافہ

February 24, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی پریٹ آباد عوامی اتحاد ویلفیئر کے صدر عبدالصمد قریشی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ گندے پانی کااستعمال اورکھانا پینے کی ایشیاء میںملاوٹ شامل ہے جس کی وجہ سے گردوں میں مبتلا لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام گردوں کے مختلف مہنگے ٹیسٹ کروانے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد کی عوام میں گردوں کی بیماری میں اضافہ ہوا ہے اور عوام گردوں کے امراض سے بچاؤ کی معلومات نہ ہونے کی بناءپر ہزاروں افراد خاموش قاتل مرض میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔