پولیو کےخطرے کی گھنٹی؟ ایک سالہ بچہ نشتر میں داخل

February 24, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ)لاہورکےبعدملتان میں بھی پولیوکےخطرےکی گھنٹی بج گئی‘پولیوکےشبہ میں ایک سالہ بچہ نشترہسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔پولیو کےشبہ میں لائےجانےوالےایک سالہ بچے کا تعلق ملتان کے علاقے ڈیرہ محمدی سےہےجبکہ بچےکونشترکےوارڈنمبر19 کےآئسولیشن وارڈمیں داخل کرایاگیاہے‘اس حوالےسےمحکمہ صحت حکام کاکہناہےکہ بچے کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہیں اس حوالے سےسیمپل لیبارٹری بھجوائے گئےہیں۔محکمہ صحت حکام کایہ بھی کہناہےکہ بچےکوانسداد پولیوکی ویکسین بھی پلائی گئی تھی ایک سالہ متاثرہ بچےکانام عبدالہادی ہےجبکہ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سےماہ فروری میں بھی پولیو زدہ علاقوں سےآئےپانچ سال سےکم عمر بچوں کوقطرے اورانجکشن لگائےجارہےہیں‘محکمہ صحت حکام کاکہناہےکہ فیصل آبادودیگر اضلاع میں سیوریج کےپانی میں پولیو پازیٹورپورٹ آئی ہے جس کےباعث ملتان میں بھی انسدادپولیو مہم کوتیزکیاگیاہے۔