بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے،جماعت سلامی

February 24, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء زاہد اختر بلوچ ، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ، ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد کاکڑ اور محمد طیب جدون نے خانوزئی جاکر کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے پانچ بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ، بعد ازاں انہوں نے بچوں کے والد محمد فیصل اور دادا بدرالدین اخوندزادہ سے تعزیت کی ، درایں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں حکومت سندھ اور بلوچستان سے پانچ معصوم بچوں کی ہلاکت کی مکمل غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہا گیا کہ سندھ حکومت کو ایسے واقعات روکنے ، قیمتی جانوں کی حفاظت اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، بدقسمتی سے ہمارے ہاں جانی نقصان کے بعد حکومت اور ان کے ادارے حرکت میں آتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔