ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بچے کی جان بچ گئی

March 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سڑک پار کرتے ہوئے دائیں بائیں دیکھ لینا چاہئے ورنہ جلد بازی کی صورت میں نقصان بھی اْٹھانا پڑ سکتا ہے۔

چیچنیا کے قصبے Kurchaloyمیں سڑک پارکرتے ہوئے اس 9سالہ بچے کو ہی دیکھ لیجئے جس نے جلد بازی میں دوڑتے ہوئے سڑک پار کرنی چاہی لیکن اس ہی دوران ایک تیز رفتار گاڑی سامنے آگئی۔

کار ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کا رخ تبدیل کردیا جس کے نتیجے میں بچہ ٹکر سے بال بال بچ گیا۔

واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔