چنیوٹ: ایک شخص کی بیوی ، 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی

March 16, 2019

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا بعد میں خودکشی کر لی۔

واقعہ چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقے رائے چند میں پیش آیا جہاں اعجاز نامی شخص نے 3 بچوں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق رائے چند کے رہائشی محمد اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی روبینہ، 5 سالہ بیٹے ابوبکر، 4 سالہ تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو گولیاں مار کر ہلاک کی ۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب فیملی تھی اور میاں بیوی میں غربت کی وجہ سے اکثر لڑائی رہتی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او انور کھیتران، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

اہل علاقہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی الصبح 5 فائروں کی آواز سنی گئی تھی۔