’عالمی سطح پر جے ایف 17 تھنڈرکی مانگ بڑھ گئی‘

March 16, 2019

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

یہ انکشاف زبیدہ جلا ل نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی طیارے گرانے کے بعد عالمی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے۔

زبیدہ جلال نے مزید کہاکہ مودی جیسا شخص جب سر پہ سوار ہو تو کشیدگی برقرار رہتی ہے ،ہر صورت حال کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ، ملک اور عوام کادفاع یقینی بنائیں گے ۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی صبح 11 بج کر 5 منٹ پر صرف جیوز نیوز پر نشر کیا جائےگا۔