آرام کرانے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کا ہے، فائنل کھیلوں گا

March 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میری اس وقت اچھی بولنگ فارم لگی ہوئی ہے۔مجھے آرام کرانے کا فیصلہ ٹیم انتطامیہ کا ہے میں گذشتہ چھ ماہ سے کھیل رہا ہوں اس لئے میں آرام چاہتا تھا۔اسی لئے مجھےآرام دیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ گھر میں رہ کر اپنی فارم کو برقرار رکھنے اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لئےمحنت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔پشاور زلمی کے لئے فائنل جیتنا چاہتے ہیں اپنے تماشائیوں کے سامنے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے ہم نے اس ٹورنامنٹ کا منظم اور کامیاب انعقاد کرکے دنیا کو بتایا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں۔اسلام آباد کو ہرانے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی تھی۔