ملکی مفاد میں ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

March 17, 2019

مونٹریال(آئی این پی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملکی مفاد ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے،خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں ،بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک کے تسلیم نہیں کیا۔ہفتہ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسانیت کی بقا کا ذریعہ ہے، ہمارے پانیوں کا منبع بھارت کے پاس ہے ، سندھ طاس معاہدے کے ذریعے بھارت سے گزرنے والے دو دریائوں پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا ، میں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے ، میں نے کراچی میں ٹینکر مافیہ کے خلاف ازخود نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں ، لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔