سپریم کورٹ، نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی

March 18, 2019

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل 19؍مارچ کوہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔