آسٹریلیا، عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

March 18, 2019

نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی،آسٹریلیوی وزیر اعظم نے عبادگاہوں کے تحفظ کیلئے 39 ملین ڈالر کے فنڈ کا بھی اعلان کردیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی سیفٹی گرانٹ کیلئے 39 ملین ڈالر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ مذہبی تعلیمی اداروں ،عبادت گاہوں، مذہبی اجتماعات کے تحفظ کیلئے ہوگا جس میں سی سی ٹی وی کیمرے،لائٹیں،باڑیں، الارم ،سیکیورٹی سمیت دیگراقدامات شامل ہوں گے۔