انڈونیشیا: پاپوا میں سیلابی ریلوں سے 77 افراد ہلاک

March 18, 2019

انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جزیرے پاپوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے ۔

تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پاپوا میں گزشتہ 3دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔