ایران اور بھارت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیخلاف متحد ہو سکتے ہیں، بین الاقوامی سیکورٹی ماہر

March 20, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے امور پر نظر رکھنے والے سیکورٹی ایکسپرٹ محمود پارگو کا کہنا ہے کہ خطے میں جیسے جیسے صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے، بھارت اور ایران دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیخلاف متحد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے دونوں ملک پاکستان کیخلاف متحد ہوگئے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، محمود پارگو کہتے ہیں کہ فروری کے مہینے میں ایران اور بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارت کی وزیر برائے امور خارجہ سوشما سوراج سے ملاقات کی اور دونوں نے ’’خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون‘‘ پر اتفاق کیا۔