سفارتکاروں کومبینہ طورپر ہراساں کرنےپر بھارت کاپاکستان سے تحریری احتجاج

March 20, 2019

اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگارخصوصی) معلوم ہوا ہے کہ بھارت نےاسلام آباد میں سفارتی اہلکاروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے دعوے پرپاکستان سے تحریری طور پر احتجاج کیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد بھارتی سفارتکاروں کو ہراساں کئے جانے کا فوری نوٹس لے اور اُن کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنائے،اپنے تحریری احتجاج میں بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائی کمشنر اجے بساریا کا دو پاکستانی اہلکار روزانہ تعاقب کرتے ہیں۔