افغانستان، صدارتی انتخابات کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

March 21, 2019

افغانستان میں ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، صدارتی انتخابات کی نئی تاریخ 28ستمبر دی گئی ہے۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن 28 ستمبر تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں، چیئرپرسن الیکشن کمیشن حوا عالم نورستانی کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین میں ترمیم اور دیگر مسائل کی وجہ سے صدارتی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اپریل میں ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کو آگے بڑھا کر 20 جولائی کی تاریخ دی گئی تھی، جس کے بعد صدارتی انتخابات کی تاریخ میں یہ دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔