جہانگیر روڈ، گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2بچے جھلس کر جاں بحق

March 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جہانگیر روڈ جہانگیری مسجد والی گلی میں و اقع مکان نمبر E-290میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور گھر میں موجود خاتون اور بچوں کو گھر سے نکلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا ،آتشزدگی کےنتیجے میں ماں،بیٹا اور بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 31سالہ شمائلہ زوجہ جنید ،7 سالہ صفیان اور 5سالہ انیسہ دختر جنید کے ناموں سے ہوئی ہے ،خاتون اور بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے دروازے توڑےاور فائر بریگیڈ وپولیس کو اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ آگ میں لپٹی خاتون اور بچوں کو بچاتے ہوئے فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں خاتون اور اسکے بچوں نے دم توڑ دیا ۔