یکم اپریل سے زیرالتواءمقدمات کا ٹرائل4یوم میں مکمل ہوگا، چیف جسٹس

March 23, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ملک بھر کی عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کا چار یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کی پالیسی یکم اپریل سے نافذ کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ اورجسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دورکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ تک آناپڑتاہے۔