یوم پاکستان منانے سے ہمیں اپنے وطن کی تاریخی اہمیت معلوم ہوتی ہے

March 24, 2019

پڈعیدن (نامہ نگار) موٹر وے پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ، ڈی آئی جی محمد سلیم ،سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی ہدیات پر یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منانے کے لیے بحریہ کالج محراب پور میں سیمینار منعقد کیا گیا موٹر وے پولیس بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی فرھادالله ،ایڈمن آفیسر عبدالرشید سہتو نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان زندہ باد ہے،پاکستان زندہ باد رہے گا، ہر سال یوم پاکستان منانے سے ہمیں اپنے پیارے وطن کی تاریخی اہمیت معلوم ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محراب پور بحریہ کالج میں 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں موٹر وے پولیس کنڈیارو کی جانب سے منعقد سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں اسکول کے بچوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریریں کیں اور پرنسپل گلزار احمد ویسر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر کے ادارے ملک و قوم کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ملک کے ان اداروں میں موٹر وے پولیس بھی ان میں سے ایک ہے موٹر وے پولیس کے جوان قومی شاہراہ پر دن رات گرمی ہو یا سردی،دھند یا دھوپ ہو ،بارش ہو یا طوفان ہر وقت اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے شاہراہ پر موجود ہوتے ہیں ۔