لینڈ سے متعلق امور کائونٹرکے ذریعے انجام دیئے جائیں گے،ڈی جی ادارہ ترقیات

March 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید منصور عباس رضوی نے کہا ہے کہ لیز، موٹیشن، پزیشن، ٹرانسفر، ریکوری، چالان سمیت دیگر امور کائونٹرکے ذریعے انجام دیئے جائیں گے یہ بات انہوں نے سوک سینٹر گرائونڈ فلور پر قائم لینڈ سے متعلق کائونٹرز کےدوران کہی اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سائلین کو لینڈ سے متعلق تمام تر معلومات موجودہ کائونٹرز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی سائلین کی سہولیات کے لئے کائونٹرز کے عقب میں انتظار گاہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔