مراعات بلا تفریق تمام ملازمین کو دی جائیں‘ لیبر یونین

March 25, 2019

پشاور( وقائع نگار)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کو حاصل مراعات بلا تفریق تمام ملازمین کو دئیے جائیں۔اس سلسلے میں یونین کا اجلاس باچاخان چوک پشاور سی اینڈ ڈبلیو آفس میں منعقد ہوا جس میں یونین کے مرکزی صدر ملک نثار خان ‘ جنرل سیکرٹری عبدالسلام ‘ سینئر نائب صدر مومن خان‘ عبید اللہ نیازی ‘اعجاز احمد، حبیب اللہ عمرزئی، فرحت اللہ‘اقبال خلیل، فہیم اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ملک نثار نے کہاکہ حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے ، سی اینڈ ڈبلیو میں ڈائنگ کیڈر پالیسی کا خاتمہ اور برسوں سے رکے ملازمین کی ترقی کا عمل شروع کر ے ۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جائے اور محکمانہ امتحان ( بی گریڈ) پاس کرنیوالے ملازمین کو سب انجینئر کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے۔اجلاس شرکاء نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں مہنگائی کےتناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔