’’بھارت کے کرتارپور اجلاس ملتوی کرنے پر افسوس ہوا‘‘

March 29, 2019

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔


ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کرتار پور راہدری سے متعلق اجلاس دونوں ملکوں کے باہمی اتفاق سے طے ہوا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 14 مارچ کےاجلاس میں آئندہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ یہ اجلاس 2 اپریل کوہونا تھا ۔