یو ای ٹی لاہور میں فنکاروں کو بلانے پر پابندی

March 29, 2019

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طلبہ پر غیر نصابی پروگراموں کے لیے پروفیشنل گلوکاروں، کامیڈینز اور پرفامرز کو بلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی اس لیے لگائی ہے کہ طلبا نے آڈیٹوریم کا کمرشل استعمال شروع کردیا تھا۔

یونیورسٹینے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،کسی بھی غیر نصابی تقریب، کنسرٹ اور طلبہ سوسائٹی کے فنکشن میں گلوکار،کامیڈین اور پرفارمر کو مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ طلبہ کسی تقریب کی ٹکٹیں فروخت کرنے میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں سٹوڈنٹس سوسائیٹز نے آڈیٹوریم میں سنگرز کو بلا کر اور ٹکٹ فروخت کرکے غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے کاروبار شروع کر دیا تھا۔

اس سلسلے میں کئی بار بدنظمی ہوئی اور طلبہ زخمی بھی ہوئے حالیہ پابندی اسی لیے لگائی ہے، جو تقریبات یونیورسٹی خود منعقد کرے گی، اُن میں گلوکار شرکت کرسکیں گے۔