فواد اور ماہرہ کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

April 08, 2019

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران فواد خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

ماہرہ اور فواد ایک ساتھ کئی تقاریب میں ایک ساتھ شرکت کرتے دکھائی دیے ہیں لیکن دونوں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کبھی نہیں دیکھے گئے لیکن اس بار اداکارہ نے فواد کے ساتھ سیلفی لی جسے اپنے مداحوں کے نام کیا۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیلفی لے رہے ہیں، لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے‘۔


دونوں اداکاروں نے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار پر سیلفی لی جہاں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی عکس بندی کی گئی ہے۔

سیلفی پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کی ہےجوکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کے اختتام پر بنا ئی گئی تھی۔


واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔