آسٹریلیا میں سرفنگ کے عالمی مقابلے

April 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے ماہر سرفر زنے حصہ لیا۔

اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ماہرمرد و خواتین سرفرز یہاں پہنچے اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرتے دکھائی دیئے۔

مقابلہ جیتنے کیلئے کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے پا نی کی پُرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف رہے۔7

روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوران برازیلین سرفرItalo Ferreiraنے مہارت کا شاندار مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں امریکا کی Caroline Marksسرفہرست رہیں۔