نیو یارک کی شاہراہ پرخواتین ڈرائیورزآپس میں گتھم گتھا

April 09, 2019

دنیا بھر میں عام طور پر ڈرائیورز غلط ڈرائیونگ کرنے پر ایک دوسرے پر جملے تو کستے ہی ہیں لیکن نیو یارک کے ہائی وے پرتو بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کار سوار خواتین دوران ڈرائیونگ کسی بات پر الجھ پڑیں اور اپنی گاڑیاں روک کر بیچ سڑک پر ہی ایک دوسرے پرتھپڑ اور گھونسوں کی برسات کردی۔

اس دوران ایک شخص نے اپنی گاڑی سے باہر نکل کر خواتین کو ایک دوسرے سے الگ کیا جس کے بعد کئی منٹوں سے رکا ٹریفک بحال ہوا۔