پشاور بس منصوبہ، انڈرپاس میں گیس لائن سے شہریوں کو پریشانی

April 14, 2019

پشاور(نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس اور بی آرٹی حکام پشاور شہر کے مصروف علاقے ہشت نگری کے قریب بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے( بی آر ٹی) کے تحت بنائے گئے انڈر پاس میں ساڑھے چھ فٹ اونچی گیس پائپ لائن چھوڑ گئے ۔جس کی وجہ سے انڈر پاس سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مذکورہ پائپ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔