آزاد کشمیر میں اُردو بطور دفتری زبان

April 21, 2019

مصنّف:اسحاق علوی

صفحات: 278، قیمت: 335 روپے

ناشر:رُمیل ہاؤس آف پبلی کیشنز، راول پنڈی

کسی بھی مُلک کی قومی زبان اوّلین درجے پر اُس کے لیے شناخت کا باعث قرار پاتی ہے۔ ثانوی درجے پر یہی زبان اُس کی دفتری زبان کی حامل بھی ہونی چاہیے۔ پیش کیے گئے نکتے کا ہرگز یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ مقامی، علاقائی یا صوبائی زبانوں کی حیثیت پر کوئی سوال اُٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے اور ابتدائی وقت ہی سے مختلف حکومتوں کے اعلانات اور عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق یہ مُلک کی دفتری زبان بھی تسلیم کی جا چُکی ہے۔ عملی طور پر اس کا اطلاق کس حد تک کیا جاتا ہے، یہ فی الوقت خارج از بحث ہے۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’آزاد کشمیر میں اُردو بطور دفتری زبان(تحقیقی و تنقیدی جائزہ)‘‘ دراصل صاحبِ کتاب کاایم فل کے لیے تحریر کردہ مقالہ ہے، جس میں انہوں نے انتہائی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کی ہے۔ اہم تر بات یہ ہے کہ مصنّف کا تعلّق پولیس کے محکمے سے رہا ہے اور اس نسبت سے اُن کا اُردو زبان کے لیے ایک سنجیدہ تحقیقی لگاؤ قابلِ تقلید مثال کا حامل ہے۔ مصنّف کی یہ کتاب یقیناً اس موضوع پر حوالے کی کتاب قرار دی جا سکتی ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، مصنّفین و مرتّبین کی اطلاع کے لیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭بلوچیہ (ماہنامہ رسالہ)، عبدالحکیم بلوچ٭العلم(سہ ماہی)، مجاہد بریلوی٭ شیرین لغاری عنبر ،شخصیت و فن، عبدالرحیم مرتضیٰ٭On the road of enternity، سیّد عباس حسین متقی٭Theory and practice of police corruption in pakistan police، سیف اللہ خالد٭Post-intance، حسن الامین٭ فکرِ اقبال کے روشن زاویئے، ڈاکٹر خالد معین٭عالمی ترجمان القران، پروفیسر خورشید احمد٭ مآثر رَحیمی، عبدالباقی نہاوندی٭ انٹرویوز، ہمارے خواب، ہمارا عزم، تحقیق و تدوین، سیّد محمّد ناصر علی٭ Interviews: The sound of baqai،سید محمد ناصر علی٭ میاں والی کی مزاحمتی تحریکیں، سیّد صادق حسین شاہ۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭تاریخ سنبھل، ارشد عبداللہ(23صفحات)٭ سرائیکی شعبے دئ کہانی، ظہور دھریجہ (64صفحات)۔

وہ کتب ،جو2018ء سے قبل شایع ہوئیں

٭شہرِ ہنر، ترتیب و تدوین، رشید بٹ، حمیرا اطہر(دسمبر2015ء)٭ ہمّت کے شناور، پروفیسرعفّت گل اعزاز (اگست2016ء)۔