امریکا: کینٹکی میں دنیا کے سب سے بڑے مشین گن شو کا انعقاد

April 16, 2019

امریکی ریاست کینٹکی میں دنیا کے سب سے بڑے ملٹری گن شو کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

Knob Creek Gun Shoot نامی اس ایونٹ میں 20ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرکے جدید اور پرانی مشین گنیں چلا کر اپنا ہاتھ صاف کیا۔

دوروز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران دوسری جنگ عظیم میں استعمال کی جانے والی کئی توپوں کی نمائش بھی کی گئی۔

جبکہ انہیں کرائے پر حاصل کرکے چلانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔