سدھو نے مودی کو جھوٹا نمبر ون قرار دیدیا

April 17, 2019

کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹا نمبر ون قرار دے دیا ۔

بھارتی ریاست گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ گجرات کی سرزمین نے ایک طرف تو ہمیں مہاتما گاندھی دیا دوسری طرف مودی، جو سب سے بڑا جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جھوٹا نمبر ون اور فیکو نمبر ون ہے، مودی غریبوں کا نہیں صرف امیروں کا وزیراعظم ہے۔

سدھو کاکہنا تھا کہ 2 کروڑ کی ملازمتوں کا وعدہ کر کے مودی نے اپنے دور حکومت میں صرف 8 لاکھ ملازمتیں دیں۔