شہری سے ہاتھا پائی،ٹریفک پولیس کے دو اہلکار معطل

April 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ کے معاملے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان ہاتھا پائی اورایک اہلکار نے اپنی سرکاری پستول بھی نکالنےکے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعہ میں ملوث دو اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ ایس ایس پی ایسٹ ٹریفک کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔