زبیر سومرو نیشنل بنک کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات

April 18, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے نیشنل بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائر یکٹرزکے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کی تین سال کے لیے تعیناتی کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد زبیر سومرو کو بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل فنانس سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کو حکومتی ڈائر یکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ توفیق اصغرحسین ، مس صدف عابد، ظفر مسعوداور امام بخش بلوچ کو ڈائر یکٹر تعینات کیا گیا۔