ابوظہبی: کیڑوں کی موجودگی پر بھارتی ریسٹورنٹ بند

April 18, 2019

ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابو ظہبی فوڈکنٹرول اتھارٹی نے ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا ہے۔

’میدین‘ نامی بھارتی ریسٹورنٹ ابو ظہبی میں مصفحاء کے علاقے میںایک بھارتی شخص کی ملکیت تھا۔

مقامی ذرائع نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ بھارتی ریسٹورنٹ حفظان صحت کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے باعثشہریوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

ترجمان ابو ظہبی فوڈکنٹرول اتھارٹی رشید القاسمی کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے متعدد بار وارننگ جاری گئی تھی تاہم حفظان صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس بار ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائی معیار اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے سال دو مرتبہ جبکہ پچھلے دو ماہ سے بھی مستقل وارننگ جاری جارہی تھی تاہم ریسٹورنٹ کے مالک پر کوئی اثر نہیںہوا۔

القاسمی نے ابوظہبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ریسٹورنٹ میں غذا یا صفائی کا معیار تسلی بخش نہ پائیں تو فوراً رپورٹدرج کریں۔