شیر احمد رند اور عبدالباسط کی سینئر سول جج کے عہدے پر توثیق

April 19, 2019

کوئٹہ (خ ن)بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے معزز جج صاحبا ن کی انتظامی کمیٹی کی سفارش پر جناب شیر احمد رند اور جناب عبدالباسط کی سینئر سول جج (BPS-19)کے عہدے پر توثیق کردی ہے جسکا اطلاق بارہ اکتوبر 2017سے ہوگا۔