دمشق میں گھوڑوں کے میلے کا انعقاد

April 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


شام کے دار الحکومت دمشق میں گھوڑوں کے میلےکا انعقاد کیاگیا۔

الشام انٹرنیشنل عریبین ہارس فیسٹیول نامی اس میلے کے آغاز پر ایک شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

جس میں سجے سنورے گھوڑوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران میوزک بینڈز نے روایتی موسیقی کے سْر بکھیرے۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 20اپریل کو اختتام پذیر ہوگا ،اس دوران اعلیٰ نسل کے سینکڑوں گھوڑے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔