صوبائی کابینہ میں فوری تبدیلی کی کوئی بات نہیں ‘ صمصام بخاری

April 20, 2019

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں فوری تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے تاہم سردار عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی ٹیم میں تبدیلی کرنے کے مجاز ہیں ، وزراءکی کارکردگی کی رپورٹس ہر جگہ سے آتی ہیں اور یقینا وزیراعلیٰ نے اسے وزیر اعظم سے شیئر کیا ہوگا ، رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرینگے اور صرف رمضان بازاروں ہی نہیں بلکہ عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔