اسدعمرکا استعفیٰ منظورحفیظ شیخ کے تقررکا نوٹیفکیشن جاری

April 20, 2019

اسلام آباد(ایجنسیاں )صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔اس کے علاوہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر عامر محمود کیانی کو بھی وزارت سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔