عمران ناکامی تسلیم کرلیں، اگر تبدیلی ہو تو بھی ان ہائوس ہونی چاہئے، خورشید شاہ

April 20, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے اور عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے، مڈٹرم الیکشن کی ضرورت نہیں‘ تبدیلی ان ہاؤس ہونی چاہئے ‘تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مختلف پارٹی کے لوگوں پر مشتمل ایک گلدستہ ہے ‘ نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالا دستی تسلیم نہیں کی، عمران خان بھی پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ‘ عمران خان کے ذہن میں آج بھی کنٹینر ہے‘پارلیمنٹ سے بھاگنے والے لوگ کیسے ملک چلاسکتے ہیں۔ وہ سکھر میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ اسد عمر کو ملکی اکانومی کا کوئی تجربہ نہیں تھا ۔