’مسلم ممالک خواتین کے ساتھ برتاؤ میں تبدیلی لائیں‘

April 20, 2019

مصری اسٹار فٹبالر محمد صلا ح نے کہا کہ وقت آگیا کہ مسلم ممالک خواتین کے ساتھ برتاؤ میںتبدیلی لائیں۔

معروف انگریزی جریدے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد صلاح نے کہا کہ اسلامی ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ میں خواتین کی اہمیت کو پہچانا جائے اور انہیں اہمیت دی جائے۔

محمد صلاحنے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیںکہ مشرقِ وسطیٰ یا مسلم ممالک میں جتنے حقوق مردوںکو حاصل ہیں ایسے ہی حقوق خواتین کو بھی حاصل ہوں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث پہلی بار اُن میںخواتین کے ساتھ بہتر برتاؤ کے جذبات پیدا ہوئے ہیںاور اب وہ چاہتے ہیںکہ خواتین کو بھی سماج میںوہی اہمیت دی جائے جو معاشرے کے دیگر افراد کو دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹائمز میگزین کی حالیہ جاری کردہ 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں محمد صلاح کا نام بھی شامل ہے۔

100 بااثر شخصیات کی فہرست میں سیاست، شوبز، لائف اسٹائل، صنعت، ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کی شخصیات شامل ہیں۔

اس فہرست میںوزیر اعظم پاکستان عمران خان، بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے علاوہ نیوزی لینڈکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔