ٍعلیم خان کے ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

April 21, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیاں کیس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں10روز کی توسیع کردی۔علیم خان کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں احتساب عدالت کے منتظم جج سید نجم الحسن بخاری نے کیس پر سماعت کی۔