میر پورخاص،کار اور رکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

April 21, 2019

میر پور خاص میں کار اور رکشے کے درمیان تصادم میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ دس میل اسٹاپ کے قریب ہوا ،جس میں2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد نے دم توڑ دیا جبکہدو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔