اسلام آبادہائیکورٹ،عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے8بینچ تشکیل

April 22, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے8 بنچ تشکیل دیدئیے گئے ہیں جن میں چار ڈویژن اور چار سنگل بنچ شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، چیف جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس عامر فاروق ، چیف جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق و جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہوں گے جبکہ سنگل بنچوں کی سربراہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی کرینگے۔